چولستانیوں کو اراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے27,661 لاٹس کا ڈیٹا مکمل کرکے پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو قرعہ اندازی کے لیے مہیا کیا جا چکا کمشنر راجہ جہانگیر انور
بہاول پور:15/ نومبر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاول پور کی گورننگ باڈی کا 5واں اجلاس کمشنر بہاول پور ڈویژن کے دفتر میں منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر کالونیز محمد افضل، ایم پی اے احسان الحق، کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، منیجنگ ڈائریکٹر سی ڈی اے طارق محمود بخاری، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستانیوں کو اراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے27,661 لاٹس کا ڈیٹا مکمل کرکے پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو قرعہ اندازی کے لیے مہیا کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر اراضی الاٹمنٹ کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ طارق محمود بخاری نے اجلاس کو الاٹمنٹ سکیم، خالی آسامیوں پر بھرتی، دیہی مرکز مال کے قیام، چولستان میں نئی پائپ لائن کی تنصیب سمیت محکمہ کے دیگر امور بارے بریفنگ دی۔