فیروزہ: مدرسہ غوثیہ گیلا نیہ میں 12 حفاظ کرام کی دستار بندی

علامہ سید جاوید سعید شاہ کاظمی چیئرمین تحریک بقائے اسلام نے اپنے دست مبارک سے خوش نصیب حفاظ کرام کی دستاربندی کی
فیروزہ : خطے کی عظیم تعلیمی مذہبی روحانی درسگاہ مدرسہ غوثیہ گیلا نیہ مرکزی جامع مسجد مدنی فیروزہ میں 12 حفاظ کرام نے امسال قران پاک حفظ کرنے کی سعادت حال کی جن کی نماز جمعہ المبارک کے دوران پروقاراندازمیں دستار بندی کی کی گئی، جس میں ممتاز عالم دین علامہ سید جاوید سعید شاہ کاظمی چیئرمین تحریک بقائے اسلام پاکستان نے اپنے دست مبارک سے خوش نصیب حفاظ کرام کی دستاربندی کی ۔خطیب جامع مسجدمدنی وتحصیل صدرجمبعت اہلسوت الحاج علامہ مولانا اسماعیل سعیدی خطاپ کیا اوراڈبرہ ہذاکی کارکردگی اورحفاظ کرام کے بارے مین بتایا ۔قاری راشدمحموڈنے تلاووت کی سعادت حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول کاشرف مزمل عباس عطاری نے حاشل کیا
درج ذیل حفاظ کرام جنہون نے مدرسہ ہذاسے قران پاک حفظ کیا ان مین۔ حافظ محمد اشعر حافظ محمد عثمان، حافظ محمد ارباز، حافظ محمد مبین، حافظ محمد انیس، حافظ محمد صفدر، حافظ محمد مجاہد، حافظ محمد عدنان، حافظ محمد باقر، حافظ محمد ابوبکر، حافظ محمد ابراہیم اور حافظ محمد عامر شامل ہین جن کی دستار بندی کی گئی۔
اس موقع پر مدرسہ ہزاکے مدرسین قاری رحمت اللہ اور قاری راشد محموض کی بھی دستار بندی کی گئی۔ حضرت علامہ جاوید سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ دینی اداروں کے وجودسے اسلام کاپیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے عصرحاضرمین دینی تعلیمی اداروں کی اہمیت مزیدبڑھی ہے مدرسے اشاعت دین کابڑاذریعہ ہیں ہمیں اپنے ان مذہبی دارون کی رہنمائی اورسرپرستی کرکے اپنادینی فریضہ سرانجام۔دینا ہے انہوں نے دینی اداروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہویے کہا کہ مدارس ہماری پہچان ہمارامستقبل ہیں انہی سے ہماری نئی نسل نے اگے بڑھنا ہے ان ادارون میں نئی نسل کو جہاں قرآن پاک حفظ کرایا جاتا ہے وہاں بہترین اخلاقی مذہبی تربیت کے ساتھ ساتھ عام ادمی کی دینی رہنمائی بھی کی جاتی ہے