Advertisements

مشہور قاری عبدالحنان کے ہاتھوں حافظ منیب الرحمن اور حافظ محمد خرم کی جامعہ مسجد لوہاراں میں دستار بندی

Dastar Bandi of Muneebur Rahman and Muhammad Khurram
Advertisements

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) ملک کے نامور شہرت یافتہ قاری عبدالحنان کی حافظ منیب الرحمن بن ماسٹر محمد عبید الرحمن اور حافظ محمد خرم بن محمد صدیق کو دستار بندی کروانا کسی اعزاز سے کم نہیں روحانی محفل کا انعقاد محلہ صدیق آباد جامع مسجد لوہاراں میں کیا گیا جس میں جید علماء کرام حافظ قرآن اور معزز شہریوں اور سنجیدہ فہم شخصیات نے شرکت کی اور قاری عبدالحنان کا دل افروز خصوصی بیان نے مومنین کرام کی بابرکت روحانی محفل کو چار چاند لگا دیئے اور دل افروز بیان نے سامعین اور حاضرین محفل کے دلوں کو منور کیا اس بابرکت روحانی محفل میں نعت خواں کی سعادت ظفر اقبال سومرو نے حاصل کی ظفر اقبال سومرو نے سامعین کے دلوں میں ایسا سماں باندھا کہ شرکاء محفل جھوم اٹھے آخر میں قاری عبدالحنان نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ایسی رقت آمیز دعا کرائی کہ ہر آنکھ اشکبار ہوئی اس موقع پر استاد قاری یاسین مولانا محمد احمد جالندھری مولانا محمد سیلمان قاری شبیر احمد حاجی محمد حنیف راجپوت حافظ شفیق الرحمان فہیم رضی الدین محمد افضل بھٹی محمد صفدر بھٹی اور اےڈی خان جلوانہ کے علاوہ سیاسی سماجی تاجر برادری کونسلرز و معزز شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی.