Advertisements

رمضا ن المبارک کی آمد پر آسمان سے رحمت کے درواز ے کھول دیے جاتے ہیں مولانا مفتی کفایت اللہ شاکر

Jamia Masjid Taqwa Ahle Hadith Iftar Party
Advertisements

مولانا محمد اشفاق سلفی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع بہاولپور کی زیر نگرانی ،درس قرآن و دعوت افطار پروگرام سے خطاب

احمدپور شرقیہ (نامہ نگار)مولانا محمد اشفاق سلفی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع بہاولپور کی زیر نگرانی ،حارث عمر فاروق افطار پروگرام کے زیر اہتمام ،درس قرآن و دعوت افطار پروگرام جامع مسجدتقویٰ  اہلحدیث ہوا جس میں  مولانا مفتی کفایت اللہ شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا رمضا ن المبارک مقد س اور مبارک مہینہ ہے اس کی آمدپر آسمان سے رحمت کے درواز ے کھول دیے جاتے ہیں اللہ کی رحمتیں زمین پر بستی ہیں یہ مہینہ صبر کا مہنیہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے ،مولانا عبدالحنان ثاقب نے کہا ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی توحید اور رسول اللہ ۖ کی تعلیمات پر عمل کر کے اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں ، درس قرآن میں مولانا محمد شفیق ،اسامہ زبیرسلفی ، محمد عثمان فوجی ،محمد ےٰسین ،محمد قاسم ،شبیر احمدمغل ،محمد ساجد ،عبدالرحمن ،بشیر احمد مغل ،استاد محمد اجمل،انعام الرحمن سلفی ،محمد یونس کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مولانا محمد اشفا ق سلفی نے خصوصی دعا کروائی

Advertisements