چنی گوٹھ میں دارارقم سکول سسٹم کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرائی سیریز 17 اکتوبر سے شروع ہوگی
چنی گوٹھ کرکٹ کلب، جن پور اسٹالینز اور گرین کرکٹ کلب ظاہرپیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی
سیریز کا آغاز 17 اکتوبر 2026ء سے ہوگا، جبکہ فائنل 8 نومبر 2026ء کو چنی گوٹھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
چنی گوٹھ (نامہ نگار) دارارقم سکول سسٹم کے زیر اہتمام چنی گوٹھ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرائی سیریز 2026ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں چنی گوٹھ کرکٹ کلب، جن پور اسٹالینز اور گرین کرکٹ کلب ظاہرپیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے انعقاد میں چنی گوٹھ کرکٹ کلب کے کپتان عبدالجبار صدیقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سیریز کا آغاز 17 اکتوبر 2026ء سے ہوگا، جبکہ فائنل 8 نومبر 2026ء کو چنی گوٹھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔اس کرکٹ سیریز کا مقصد علاقے میں کھیلوں، بالخصوص کرکٹ کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ سے مقامی سطح پر کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ ملنے اور نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق بڑھنے کی توقع ہے۔

