حالیہ بارشوں میں شہراحمدپورشرقیہ کی اکثر گلیوں میں پہلی بارش کے بعد ٹف ٹائل بیٹھ گئی

Ahmedpur East

 شاد ما ن کالونی ، قلند ر کالونی، کے علاوہ کچہری روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے 

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) حالیہ   بارشوں  میں  شہر کی اکثر گلیوں میں پہلی بارش کے بعد  ہی  ٹف ٹائل  بیٹھ گئی ۔ لاکھوں روپے کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ  ۔ تفصیل کے مطابق تین روز قبل ہونے والی بار ش  سے شہر کے اکثر محلوں کی گلیوں میں لگائی جانے والی ٹف ٹائل جگہ جگہ سے  بیٹھ گئی ۔ شاد ما ن کالونی ، قلند ر کالونی، کے علاوہ کچہری روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں۔ جس سے لاکھوں روپے   کے فنڈز کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جبکہ گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کا یہاں سے گزرنا بھی دو بھر ہوگیا ہے۔ شہریوں نے فی الفور خراب ہونے والی سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں