اٹھائیس ستمبر 2024 کو دنیا بھر میں ورلڈ نیوز ڈے منایا گیا تین مشہور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کی جانب سے اس سلسلے میں 24 ستمبر سے آگاہی مہم شروع کی گئی تھی جس میں دنیا بھر کے 120 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1600 سے زائد اخبارات اور جرائد نے بھرپور حصہ لیا مدیر احسان احمد سحر کی ادارت میں گزشتہ 35 برسوں سے شائع ہونے والے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ویب سائٹ اور پرنٹ ایڈیشن کے ذریعے اس مہم میں حصہ لیا -ورلڈ نیوز ڈے کی ویب سائٹ پر اس مہم میں شرکت کرنے والے اخبارات اور جرائد کے لوگو شائع کیے گئےـ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی پیشانی اور انگریزی زبان کا لوگو بھی اس کا حصہ بناـ ورلڈ نیوز ڈے کی ویب سائٹ کا مذکورہ پیج نذر قارئین ہے جس میں آپ نوائے احمد پور شرقیہ کی پیشانی اور انگریزی زبان کا لوگو دیکھ سکتے ہیں