تھانہ نوشہرہ جدید پولیس موقع پر پہنچ گئئ اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ملک کالو چنڑ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
مبارک پور(نامہ نگار ) نامعلوم مسلح ڈاکوو نے گن پوائنٹ پر مقامی کاشتکار سے نقدی موبائل چھین لیا مزاحمت پر فائرنگ کر دی مقامی کاشتکار موقع پر جابحق تفصیل کے مطابق مبارک پور کے نواحی موضع چک گوبند کا 40 سالہ مقامی کاشتکار مختیار احمد ولد ملک کالو چنڑ جو کہ دو بچوں کا باپ ہے اپنی فصل کو پانی لگا کر گھر واپس جا رہا تھا کہ پل صدیق آباد کے قریب مبینہ طور پر دو کس نامعلوم مسلح آتشی اسلحہ سامنے آگئے اور گن پوائنٹ پر اسکی جیب سے نقدی تقریبا 36 ہزار روپے اور ایک موبائل نکالنے لگے جس پر مختیار احمد نے مزاحمت کی تو انہوں نے اسکے سینے میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور نقدی موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مختیار احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ نوشہرہ جدید پولیس موقع پر پہنچ گئئ اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی مرکز صحت مبارک پور لایا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے ملک کالو چنڑ کے مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔