چنی گوٹھ: سلنڈر کی لیکجج اور دوپٹے کو آگ لگنے سے چھ سالہ بچی سمیت دو افراد جھلس گئے, سلنڈر پھٹنے سے کمرے کی چھت بھی اڑ گئی

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سلنڈر کی لیکجج اور دوپٹے کو آگ لگنے سے چھ سالہ بچی سمیت دو افراد جھلس گئے جبکہ سلنڈر پھٹنے سے کمرے کی چھت بھی اڑ گئی ۔ ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کے مطابق چنی گوٹھ کے قریب کمرشل سلنڈر گیس لیکج کے باعث پھٹ جانے سے چنی گوٹھ سٹیشن کا رہائشی 35 سالہ شخص محمد ندیم ولد فیض احمد کا جسم 80 فیصد جھلس گیا جبکہ سلنڈر دھماکے سے مکان کی چھت بھی اڑ گئی ۔ جبکہ دوسرے واقع میں چنی گوٹھ شہر کے رہائشی احمد معاویہ کی چھ سالہ بچی خدیجہ کے دوپٹے کو چولہے سے آگ لگ گئی جس سے اس کا پچیس فیصد جسم جھلس گیا ۔ ریسکیو 1122 نے دونوں متاثرین کو برن سینٹر ملتان منتقل کردیا ہے ۔