Contact Us

طلبا سائیکل کی سواری کو ترجیح دیں : کمشنر راجہ جہانگیر انور

Cycle race from Dera Bukha to Farid Gate on January 8

٨ جنوری کو ڈیرہ بکھا سے فرید گیٹ تک سائیکل ریس منعقد کی جائے گی 200پروفیشنل سائیکلسٹ اور دیگر شائقین شریک ہوں گے — کمشنر بہاول پور ڈویژن کی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

بہاول پور02/جنوری( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر صحت مند زندگی کے رحجانات کا پیغام عام کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں 8 جنوری کو ڈیرہ بکھا سے فرید گیٹ تک سائیکل ریس منعقد کی جائے گی جس میں 200پروفیشنل سائیکلسٹ اور دیگر شائقین شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سائیکل کی سواری کو فروغ دینے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی، فیول کی بچت، مہنگائی، زرمبادلہ کی بچت اور صحت و تندرستی کے رحجانات کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ طلبا سائیکل کی سواری کو ترجیح دیں۔ اس سے حادثات میں بھی کمی واقع ہوگی اور موٹر گاڑیوں کے کم استعمال سے نہ صرف فیول کی بچت ہوگی بلکہ قومی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل ریس کے شرکاء کو انعامات دئیے جائیں گے اور مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں