بعد ازاں ڈیراور فورٹ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
بہاول پور:12/فروری : انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر دلوش سٹیڈیم چولستان میں کلچرل نائٹ منعقد کی گئی جس میں معروف گلوکار ابرار الحق نے گیت پیش کئے۔ اس موقع پر مقامی گلوکاروں نے بھی نغمے پیش کئے۔ علاقہ کے لوگ، شائقین ڈیزرٹ ریلی نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ محفل موسیقی میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا علی عباس، ریجنل منیجر طارق ربانی، شاہد وڑائچ، منیجر ریزارٹ مصباح اسحاق اور دیگر افسران موجود تھے۔ بعد ازاں ڈیراور فورٹ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شرکائے ریلی اور شائقین ڈیزرٹ ریلی موجود تھے۔