ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی کی مسلم لیگی رہنما راؤ اقبال مسعود کی اقامت گاہ پر آمد ، صاحبزادی کی شادی پر مبارک باددی
احمدپور شرقیہ: ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی مسلم لیگ کے سینئر رہنما راؤ اقبال مسعود ایڈووکیٹ کی صاحبزادی کی شادی پر اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں
Advertisements
پرنس بہاول خان عباسی نے نو بیاہتا جوڑے کی طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر مقامی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے شالیمار ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما راؤ محمد مسعود اقبال ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر پہنچ کر انہیں ان کی صاحبزادی کی شادی کی مبارکباد دی -انہوں نےنو بیاہتا جوڑے کے لیے طویل خوشگوار ازدواجی زندگی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر مقامی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلا گفتگو کی گئی- ولی عہد بہاولپور کے سٹاف آفیسر یحی خان کلاچی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شہزاد سہیل خان خاکوانی اُنکے ہمراہ تھے
Advertisements

