Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ آمد ،ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
احمدپور شرقیہ : ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر ان کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

میں اور میرے والد گرامی امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی مدیر احسان احمد سحر اور تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،پرنس بہاول عباسی کا اظہار خیال

مدیر احسان احمد سحر نے پرنس بہاول عباس خان عباسی اور انکے والد گرامی امیر بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طاہرہ نسرین کے انتقال کی خبر ملتے ہی لاہور سے فون کالز کر کے ان سے تعزیت کی تھی

Advertisements

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی علی پور میں مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر تعزیت کے لیے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ان کی اقامت گاہ پر آئے جہاں انہوں نے طاہرہ نسرین مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ، انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا کی

– ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی دکھ کی اس گھڑی میں مدیر احسان احمد سحر کے غم میں برابر کے شریک ہیں -انہوں نے کہا کہ مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ کا انتقال ان کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا زندگی بھر خلا پورا نہیں ہوگا- مدیر احسان احمد سحر نے اس موقع پر پرنس بہاول عباس خان عباسی اور ان کے والد گرامی امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے نو نومبر کو علی پور میں ان کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال کی خبر ملتے ہی لاہور سے فون کالز کر کے تعزیت کی تھی اور اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا تھا-