Advertisements

پرنس بہاول عباس خان عباسی آج اسلامیہ یونیورسٹی میں رسم پر چم کشائی ادا کریں گے

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

امیر آف بہاولپور کے ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اسلامیہ یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی رنگارنگ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج اسلامیہ یونیورسٹی میں, جشن آزادی  کی رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے – تفصیلات کے مطابق ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج صبح اسلامیہ یونیورسٹی میں پاکستان کی  یوم آزادی کی تقریب میں رسم پرچم کشائی ادا کریں گے  جس کے بعد وہ  اسلامیہ یونیورسٹی میں سیمینار اور دیگر تقریبات میں شریک ہوں گے اس موقع پر  پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا  -وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور یونیورسٹی کے دیگر سینیئر استاتذہ کرام  طلباء اور طالبات جشن آزادی کی تقریب میں بھر پور شرکت کریں گے

Advertisements