پرنس بہاول عباس خان عباسی غیر ممالک کے وزٹ سے واپسی پر آج صادق گڑھ پیلس آئیں گے

پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements
پرنس بہاول عباس خان عباسی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور موقع پر صورتحال کا جائزہ لیں گے ترجمان صادق گڑھ پیلس کی روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے گفتگو
ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر )امیر اف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی ایک ماہ سے زائد اپنے غیر ملکی دورے کے بعد گزشتہ سے پیوستہ روز لاہور پہنچ گئے جہاں سے وہ آج بروز جمعۃ المبارک کو اپنی آبائی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس پہنچیں گے- یہ بات صادق گڑھ پیلس کے ترجمان نے روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کو بتائی -صادق گڑھ پیلس آمد کے بعد ولی عہد بہاولپورسیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کریں گے اور موقع پر صورتحال کا جائزہ لیں گے نیز ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے سے ملاقاتیں بھی کریں گے