Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام آج عالمی یوم آزادی صحافت کی پنجاب کالج میں راؤنڈ ٹیبل منعقد ہو گی

RMNP-Digital Daily Nawa-I-Ahmedpursharqia WPFD Rountable
Advertisements

تقریب میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، پریس کلبوں کے صدور ،صحافی اور ماہرین تعلیم پیکا قانون کے صحافیوں اور آزادی اظہار پر اس کے اثرات کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے

پرنس بہاول عباس خان عباسی کے سپانسرڈ دو آر ایم این پی صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈز ضلع رحیم یار خان کے ایک صحافی کو بعد از مرگ اور ضلع بہاولپور کے ایک حیات صحافی کو عطا کئے جائیں گے

Advertisements

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر تین مئی بروز ہفتہ دوپہر دو بجے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں” پیکا قانون کے صحافیوں اور آزادی صحافت پر اثرات” کے حوالے سے راؤنڈ ٹیبل منعقد ہو گی جس میں ضلع بہاولپور کے مختلف پریس کلبوں کے عہدے دار صحافی صاحبان مختلف سیاسی جماعتوں کے علاقائی رہنما اور ماہرین تعلیم اظہار خیال کریں گے -تقریب میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے سپانسرڈ دو آر ایم این پی صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈز ضلع رحیم یار خان کے ایک صحافی کو بعد از مرگ اور ضلع بہاولپور کے ایک صحافی کو عطا کیے جائیں گے اسی طرح ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی