Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی لیلو قریشی کو لاہور سے فون کال جوان سال فرزند ہمایوں قریشی کے انتقال پر تعزیت

Humayun Moon Qureshi passed away
Advertisements

ہمایوں مون قریشی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ،میاں گزین عباسی اور دیگر سرکردہ عمائدین نے شرکت کی

مدیر احسان احمد سحر اور پروفیسر شہزاد احمد خان نے بھی لیلو قریشی کی اقامت گاہ پہنچ کر اُنکے فرزند کے انتقال پر تعزیت کی ،مرتضیٰ احمد قریشی، شبیر احمد قریشی ،داؤد قریشی ،محمد جاوید،سلیم کنگ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے

Advertisements


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی کارکن محمد اسماعیل المعروف لیلو قریشی کے فرزند ہمایوں مون قریشی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا- ان کی نماز جنازہ میں صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے سردار یحییٰ خان کلاچی ڈاکٹر فیاض محمود اعوان اور قریشی برادری  سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی -دریں اثناء  امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بھی لاہور سے لیلو قریشی کو فون کال کر کے تعزیت کی اور ان کے صاحبزادے ہمایوں قریشی کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا -خیال رہے کہ ہمایوں مون قریشی کی عمر 34 برس تھی انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا جو جان لیوا ثابت ہوا ہمایوں مون قریشی نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو صاحبزادگان کو سوگوار چھوڑا ہے – مزید برآں مدیر احسان احمد سحر اور پروفیسر شہزاد احمد خان نے بھی لیلو قریشی کی اقامت گاہ پہنچ کر اُنکے فرزند ہمایوں قریشی کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی – سابق کونسلر مرتضیٰ احمد قریشی ، سینئر صحافی شبیر احمد قریشی ،محمد داؤد قریشی  محمد جاوید ،محمد سلیم کنگ قریشی اور دیگر اس موقع پر موجود تھے