Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی رسم چہلم میں شرکت ،جانشین مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے کی دستار بندی کی

Prince Bahawal Abbasi performig dastarbandi of Makhdoom Syed Aamir Ali Shah MPA
پرنس بہاول عباس خان عباسی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی رسم چہلم کے موقع پر اُنکے جانشین مخدوم سید عامر علی شاہ کی دستار بندی کر رہے ہیں
Advertisements

امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی گزشتہ ہفتہ کے دوران بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور اوچشریف کے مُختلف علاقوں میں خوشی و غمی کی متعدد تقریبات میں بھی شریک ہوئے

بہاولپور+ احمد پور شرقیہ +اوچ شریف( نامہ نگاران) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے -انہوں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بہاولپور احمد پور شرقیہ اور اوچشریف کے مختلف علاقوں میں خوشی غمی کی متعدد تقریبات میں شرکت کی جبکہ وہ صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں عوامی وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں-

Advertisements

پرنس بہاول عباس خان عباسی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی کی رسم چہلم میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے ان کے ماموں زاد بھائی پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ کی دستار بندی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی- پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب سابق وفاقی وزیر چودری طارق بشیر چیمہ، سابق ایم این اے سردار ملک عامریاروارن اور رکن پنجاب اسمبلی حسن عسکری شیخ سمیت سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات کےعلاوہ ہزاروں افراد اس موقع پر موجود تھے