پرنس بہاول عباس خان عباسی کی کیپٹن آصف شکرانی شہید کی اقامت گاہ بستی شکرانی آمد فاتحہ خوانی کی محفل میں شرکت

Advertisements
کیپٹن آصف شکرانی ہمارے قومی ہیرو ہیں اُنکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی،دھرتی کے نڈر سپوت کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا
اوچ شریف (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی بستی شکرانی موضع رسول پور گئے جہاں انہوں نے پاک فوج کے نڈر سپوت کیپٹن آصف شکرانی شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی محفل میں شرکت کی اس موقع پر گُفتگو کرتے ہوئے پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ کیپٹن آصف شکرانی ہمارے قومی ہیرو ہیں اُنکی اور دیگر پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی -انہوں نے مزیدکہا کہ کیپٹن آصف شکرانی اور دیگر شہداء کی بدولت آج وطن عزیز پاکستان قائم دائم ہے -ولی عہد ریاست بہاولپور نے دعا کی کہ اللہ تعالی کیپٹن آ صف شکرانی شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ادا کرےآمین
Advertisements