Advertisements

پرنس بہاول عباسی کا محمد ندیم لشاری کے بیٹے ڈاکٹر شیراز ندیم اور بھائی محمد وسیم کے جاں بحق ہونے پر اظہار رنج وغم

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

محمد ندیم لشاری اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ دونوں شہداء کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے اسلام آباد سے ولی عہد بہاولپور کا تعزیتی بیان


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ  ڈیرہ نواب صاحب کے نواحی علاقہ چک  43 ڈی این بی میں پیش انے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں محمد ندیم خان شاری ک بیٹے ڈاکٹر شیراز ندیم اور بھائی محمد وسیم اجمل خان لشاری جاں بحق ہوئے جبکہ  خاندان کے دیگر افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں – اسلام آباد سے جاری کیے گئے اپنے ایک اخباری بیان میں ولی عہد بہاولپور نے کہا کہ ہم شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں- پرنس بہاول عباس عباسی نے  اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے  کہ وہ محمد  ندیم خان لشاری اور دیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مقتولین  کے درجات بلند کرے اور لشاری خاندان کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین

Advertisements