پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مشہور کلاتھ مرچنٹ میاں محمد منور کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

ولیعہد بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں میاں محمد منور مرحوم کے صاحبزادے ماہر تعلیم میاں عرفان منور کی اقامت گاہ پر آئے اور سوگوار خاندان سے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا
پرنس بہاول عباس خان عباسی نے میاں عرفان منور کے تایا سینئر مسلم لیگی رہنما میاں محمد یونس سے بھی اس موقع پر اُنکی خیریت دریافت کی جو وہاں موجود تھے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) امیرآف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سیٹلائٹ ٹاؤن آئے جہاں انہوں نے شہر کے مشہور کلاتھ مرچنٹ میاں محمد منور کے انتقال پر ان کے صاحبزادے ماہر تعلیم میاں عرفان منور سے تعزیت کی -انہوں نے اس موقع پر میاں محمد منور مرحوم کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی – پرنس بہاول خان عباسی نے میاں عرفان منور کے چچا سینئر مسلم لیگی رہنما میاں محمد یونس کی بھی خیریت دریافت کی جو وہاں موجود تھے