Advertisements

پرنس بہاول عباس خان عباسی کی طارق بشیر چیمہ کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

Crown Prince Bahawal Abba Khan Abbasi offers his condolences on the demise of Tariq Bashir Cheema MNA sister
بہاولپور: پرنس بہاول عباس خان عباسی سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ،ڈاکٹر فیاض اعوان ،یحییٰ کلاچی ،نوید ایاز اور راشد جمال اُنکے ہمراہ تھے

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار  کیا ہے- وہ اگلے روز  بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کی اقامت گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان سے ان کی  ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ  کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی-پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے تمام پسماندگان کو یہ  صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا۔کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے آمین ، ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان میاں نوید ایاز ایڈوکیٹ ،سابق سول جج  یحیی خان کلاچی  اور راشد جمال کے علاوہ دیگر ان کے ہمراہ تھے

Advertisements