پرنس بہاول عباس خان عباسی ولی عہد امیر آف بہاولپور
تحریر: اعجاز احمد خان
پرنس بہاول عباس خان عباسی آخری تاجدار ریاست بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کے پڑپوتے امیر بہاولپور مرحوم نواب محمد عباس خان عباسی سابق گورنر پنجاب و سابق وفاقی وزیر کے پوتے اور موجودہ امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے جانشین اور ولیعہد ہیں -پرنس بہاول عباس خان عباسی 28 اگست 1991 کو پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی اور بعد ازاں کینیڈا اور برطانیہ کے اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم رہے
آپ نے سیاسیات معاشیات اور قانون میں بی اے اور بین الاقوامی سیاسی معاشیات میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کی ہیں -برطانیہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب آئے اور اپنی جائیدادی معاملات کو سنبھالنے کے کام کا آغاذ کیا اس دوران انہوں نے اپنی عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی جو ان کے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کے 1999ء میں عملی سیاست کو خیر آباد کہنے کے بعد منقطع ہو گئی تھی -نواب صلاح الدین عباسی نے 1999ء کے بعد کنگ میکر کے طور پر ضلع بہاولپور کی سیاست میں تقریب دو عشروں تک کا کلیدی کردار ادا کیا تھا اور اس دوران انہوں نے سیاسی میدان میں متعدد نئے چہرے متعارف کروائے
صاحب الرائے افراد کا کہنا ہے کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی چال ڈھال گفتار اور کردار میں اپنے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور چچا پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کا پر تو دکھائی دیتے ہیں پرنس بہاول عباس خان عباسی کچھ عرصہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل رہے مگر سانحہ نو مئی کے باعث انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ دیا -ان دنوں آپ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں لیکن عوام سے قریبی رابطہ استوار کیے ہوئے ہیں- وہ بہاولپور ریجن میں سماجی سرگرمیوں کی جوت جگانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اس طرح آپ عباسی برادری کی نمائندہ تنظیم متحدہ عباسیہ انٹرنیشنل کے سرپرست بھی ہیں -پرنس بہاول عباس خان عباسی کی خواہش ہے کہ ملک بھر میں موجود عباسی برادری کو متحدہ عباسیہ انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے تاکہ عباسی برادری کے انفرادی وہ اجتماعی مسائل کو بخوبی حل کیا جا سکے-