حکومت ضلع بہاولپور کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے پرنس بہاول عباس خان عباسی

ولی عہد بہاولپور اپنے غیر ملکی وزٹ سے واپسی کے بعد جام فہد عزیز جھلن اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں
سیلاب قدرتی آفت ہے اور کسی کا اس پر بس نہیں کسی صورت متاثر ین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پرنس بہاول عباسی کی گفتگو کشتی میں بیٹھ کر سیلاب میں ڈوبے علاقوں کا جائزہ لیا
اوچ شریف + چنی گوٹھ ( نامہ نگاران )ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اپنے غیر ملکی وزٹ سے واپسی کے بعد تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ شروع کر دیا- انہوں نے آج سماجی و سیاسی شخصیت جام فہد عزیز جھلن اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی وز ٹ کیا اور سلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں -اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب قدرتی آفت ہے اس پر کسی کا بس نہیں –
ولی عہد بہاول پور نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے متاثر ہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے – انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع بہاولپور کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے اور ان کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کرے- پرنس بہاول عباسی عباسی نے کشتی میں سوار ہو کر تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب زدہ بستیوں میں ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا