پرنس بہاول خان عباسی نے این 166 کی قومی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
پرنس بہاول خان عباسی صادق گڑھ پیلس سے علاقہ کی سرکردہ شخصیات اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کاروں کے قافلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے
کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لیے روانگی سے قبل این اے 166 کی سرکردہ شخصیات اور درجنوں افراد نے پرنس بہاول عباسی سے ملاقات کی انہیں ہار پہنائے اور اس موقع پر ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی
احمدپور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) این اے6 16کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اپنی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کاروں کے قافلے میں عدالت پہنچ کر ریٹرننگ افیسر محمد سرور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کے روبرو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے- مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ, مخدوم سید ظفر حسن گیلانی ,یحیی خان کلاچی, ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان،شہزاد سہیل خاکوانی ،راؤ اقبال مسعود ایڈووکیٹ ،میاں نوید ایاز ایڈووکیٹ، ملک نسیم اعجاز مسن ایڈووکیٹ ،سردار عمیر عبداللہ ڈاہر ،اعجاز ڈیوالا،سردار فیض خان خاکوانی ،مجتبٰی احمد قریشی ,مرتضی احمد قریشی,،سلیم بند ھانی،پپن قریشی،مخدوم سید احسن گیلانی ،ضرار خان لاشاری اور دیگر انکے ہمراہ تھے
صادق گڑھ پیلس سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لیے روانہ ہونے سے قبل این اے 166 کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد ان کے دفتر پہنچے جنہوں نے انہیں پھولوں کے ہاراور مالائیں پہنائیں,-اس موقع پر ان کی انتخابی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی