ایران میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے آٹھ محنت کشوں کےخاندانوں ک مالی مدد کی جائے پرنس بھاول عباس خان عباسی

وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب سے مطالبہ,بستی رب نواز اور محراب والہ پہنچ کر بھائیوں ملک محمد سجاد,شیر محمد دیگر ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا فاتحہ خوانی کی
احمد پور شرقیہ (پ ر) نواب آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بھاول عباس خان عباسی تعزیت کے لیے موضع محمد بخش مہر کی بستی رب نواز اورمحراب والا گئےجہاں انہوں نے ایران میں دہشت گردی میں لقمہ اجل بننےوالے محنت کشوں ملک محمد جمشید ا ور محمد خالد کے بھائیوں ملک محمد سجاد , شیر محمد ا ور دیگر ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا فاتحہ خوانی کی – انہوں نے اس موقع پر سوگواران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندان عباسیہ نے اپنی ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ اپنے عوام کی خوشحالی کی شرط پر کیا تھا مگر صد افسوس کہ آج تک کسی حکومت نے اس خطہ اور عوام کی ترقی کے لیے توجہ نہیں دی اگر یہ خطہ ترقی یافتہ ہوتا تو لوگوں کو روزگار کے حصول کے لیے اپنا وطن علاقہ اور گھر نہ چھوڑنہ پڑتا اور نہ ہی ہمارے لوگ دہشت گردی میں کے واقعات میں مارے جاتے – پرنس بھاول عباس خان عباسی نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھاولپور کے جو مزدور ایران میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں ان کے ورثاءکی مالی امداد کی جائے اور ایران سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے- یحییٰ خان کلاچی،میاں صدیق آ ثم ،راشد جمال اور دیگر انکے ہمراہ تھے

پرنس بہاول عباس عباسی بستی رب نواز موضع محمد بخش مہر میں شہید محنت کش محمد جمشید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے