پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنے پڑدادا نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج ڈیراور کے شاہی قبرستان میں نواب سر صادق محمد خان عباسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تقریب منعقد ہوگی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی جانب سے دعوت نامے جاری کر دیے گئے
نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی سرکاری طور پر منانے کے لیے رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ نے قرارداد جمع کرائی تھی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بھی حکومت کو نواب صاحب کی برسی سرکاری طور پر منانے پر زور دیا تھا
ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنے پڑدادا مرحوم خلد آ شیانی اعلی حضرت نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 59 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے لاہور سے 23 مئی کی شام اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول عباس خان عباسی آج 24 مئی کو ڈیراور کے شاہی قبرستان میں اپنے پردادا مرحوم نواب سر صادق محمد خان عباسی کے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کر نے کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائیں گے
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی جانب سے اعلٰحضرت نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 59ویں برسی کے موقع پر ڈیراور میں آج شام گارڈ آف آنر کی تقریب کے لیے گئے جاری کیے گئے دعوت نامے کا عکس

ادھر ضلعی انتظامیہ بھی نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی کی برسی کے موقع پر ڈیراور کے شاہی قبرستان میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہی ہے جس کے دعوت نامے ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں یاد رہے کہ نواب آف بہاولپور مرحوم کی برسی 24 مئی کو شایان شان طریقے پر منانے کے لیے رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک ممتاز علی چانگ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی تھی جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بھی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ نواب سر صادق محمد خان عباسی کی دینی ملی اور تاریخی خدمات کے اعتراف میں ان کی 59 برسی شایان شان طریقے پر منائے
رحیم یار خان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے ممتاز علی چانگ کی جانب سے نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی سرکاری طور پر منانے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد
