ہم نے ماضی میں بھی عباسی خاندان کا ساتھ دیا اور تا حیات ساتھ دیتے رہیں گے سابق وارڈن چولستان چوہدری سعید احمد

تجارتی مرکز چوہدری ٹریکٹر شوروم نزد سر صادق پنجم چوک آرائیں برادری کا کٹھ پرنس بھاول عباسی کا چوہدری سعید احمد اور ان کی برادری سے اظہار تشکر
احمد پور شرقیہ (پ ر)سابق وارڈن چولستان چوہدری سعید احمد نے اپنے تجارتی مرکز چوہدری ٹریکٹر شوروم نزد اعلحضرت الحاج جنرل سر صادق محمد خان عباسی پنجم مرحوم چوک آرائیں برادری کا کٹھ کیا – چوہدری سعید احمد اور ان کی برادری کی سرکردہ شخصیات نے امیدوار قومی اسمبلی پرنس بھاول عباس خان عباسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی عباسی خاندان کا ساتھ دیا ہے اور تا حیات ساتھ دیتے رہیں گے – پرنس بھاول عباس خان عباسی نے چوہدری سعید احمد اور ان کی برادری کا اپنی حمایت کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کیا ماضی کی طرح عباسی خاندان اپنے علاقہ کی عوام کا خیال رکھے گا اور جب کبھی حکومتی سطح پر مجھے خدمت کرنے کا موقع میسر آیا تو علاقہ کی پسماندگی خاتمہ اولین ترجیح ہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دلواوں گا- یحییٰ خان کلاچی،فیض خان خاکوانی اور صدیق آ ثم بھی اس موقع پر موجود تھے