Advertisements

اوچشریف شہر کے نواحی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ، آ لودگی پھیلنے لگی ، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی ، عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش ، ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ

Crops burning in Uch Sharif
اوچ شریف : نواحی علاقے میں فصل کی باقیات کو جلانے سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں
Advertisements

تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقوں میں کاشت کاروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے دھوئیں کے بادل ماحول کو آلودہ اور دھندلا کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی گئی ہے گزشتہ روز بھی اوچ شریف کے نواحی علاقے میں فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی وجہ سے کے ایل پی روڈ پر ٹریفک متاثر ہوئی جس میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹھکرانے سے بال بال بچ گئیں اس کے باوجود بھی محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔