Advertisements

اوچ شریف میں یوریا کھاد کا بحران، کاشتکاروں کا شدید احتجاج

Crisis of urea fertilizer in Uch Sharif
اوچ شریف : کھاد نہ ملنے کے خلاف کاشتکاروں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے روڈ بلاک کی ہوئی ہے جس میں ایمبولینس بھی پھنسی ہوئی ہے جبکہ مقامی پولیس کاشتکاروں کو منتشر کر کے ٹریفک بحال کرتے ہوئے
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف میں یوریا کھاد کا بحران شدید، بلیک میں فروخت، کسان پریشان ، الشمس چوک سمیت ڈیلر کے گودام کے باہر شدید احتجاج ، روڈ بلاک کر دی ، گھنٹوں ٹریفک بلاک ، ایمبولینس و دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، پولیس نے مداخلت کر کے ٹریفک بحال کی ۔

تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے کسان ذلیل و خوار ہورہا ہے متعدد جگہوں پر بلیک میں کھاد مل رہی ہے اور کسان لٹنے پر مجبور ہے،حکومت اور افسران کی تمام تر کوششوں کے باوجود کھاد مارکیٹ میں بااسانی مہیا نہ ہوسکی ہے بلکہ دن بدن بحران بڑھتا جا رہا ہے مقامی محکمہ زراعت کے افسران اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی محمد نعیم کی ملی بھگت سے خواجہ گوہر سمیت متعدد ڈیلر حضرات رات کی تاریکی میں کسانوں کو منہ بولی قمیت پر کھاد دینے لگے ہیں محکمہ زراعت کے افسران اعلی افسران کو جھوٹی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ ڈیلروں کو جرمانے بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم شہر کے معروف گنجان آباد مرکزی چوک الشمس اور علی پور روڈ پر موجود کھاد ڈیلر خواجہ گوہر کے گودام کے آگے مقامی کاشتکاروں چوہدری لیاقت ، غلام اکبر ، محمد اعظم ، ریاض احمد ، اللہ دتہ ، عارف امین شاہ ، رشید احمد ، اسلم سلیم و دیگران نے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے روڈ بلاک کر دی جس سے ایمبولینس سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں کسانوں کا کہنا تھا کہ آخر کب تک کسان ذلیل و خوار ہوتا رہے گا ہماری زراعت کو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت حاصل ہے کسان اگر خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا لیکن یہاں پر نظام الٹ چل رہا ہے سارا ظلم ہی مختلف بحرانوں کی صورت میں کسانوں پر کیا جاتا ہے اوچ شریف کے بڑے بڑے مگر مچھ ڈیلروں کی تو لاٹری نکلی ہوئی ہے انہوں نے ہزاروں بوریاں سٹاک کی ہوئی ہیں بڑے بڑے گودام کھاد سے بھرے پڑے ہیں لیکن وہ اپنے پلے داروں پپا ، چھوٹو ، اللہ بخش ، بگو ، فیاض دادپوترہ ، مٹھل ، ڈھولا ، ڈڈو و دیگران کے ذریعے بلیک میں کھاد دے رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومتی مشینیری مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جو بڑے ڈیلروں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی تاہم مقامی تھانہ اوچشریف کی پولیس نے مشتعل کاشتکاروں کو منتشر کرتے ہوئے روڈ کو خالی کراتے ہوئے ٹریفک بحال کرائی

Advertisements