Advertisements

چنی گوٹھ اور گردونواح میں یوریا کھاد کا بحران

Channi Goth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ اور گردونواح میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خطرہ، کاشتکاروں کا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف احتجاج۔ اس سلسلے میں مقامی کاشتکاروں مہر محمد صدیق، چوہدری عمران سندھو، چوہدری محمد عادل لاہوری، چوہدری ساجد منشاء لاہوری، میاں عبدالماجد مہند، مہر محمد رفیق، ملک عبدالحفیظ انجم، ملک مظہر علی رڈ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ زرعی کھادوں کی شدید قلت اور بلیک مارکیٹنگ بد دستور جاری ہے، کاشتکاروں کو کھاد کی خریداری کے دوران ذلیل و خوار کیا جاتا ہے اور سارا سارا دن لائنوں میں کھڑا کر کے ان کی تذلیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد بلیک مارکیٹنگ میں تو عام ملتی ہے مگر حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد نایاب ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تمام تر دعوے، کاوشیں مبینہ طور پر ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ کاشتکاروں نے کہ جن کاشتکاروں کی یوریا کھاد کی ضرورت بیس بوریاں ہیں ان کو سارا دن لائن میں لگنے کے بعد بمشکل دو بوریاں ملتی ہیں۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کی تذلیل بند کی جائے اور کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔