یوریا کھاد کا بحران جاری، گندم کی اوسط پیداوار میں کمی کا خدشہ

Rs 152 billion subsidy given to Urea companies ,earned 46 percent profit

احمدپورشرقیہ: یوریا کھاد کا بحران جاری، گندم کی فصل کو کھادنہ ملنے اوسط پیداوار میں کمی کا خدشہ ۔ تفصیل کے مطابق ملک کے دوسرے  علاقوں کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی یوریا کھاد کا بحران جاری ہے۔ اور کسانوں کو یوریا کھاد مطلوبہ مقدارمیں ملنا مشکل ہوگئی ہے۔ اس وقت گندم کی فصل کو یوریا  کھاد کی اشد ضرورت ہے مگر کھادنہ ملنے سے گندم کی اوسط پیداوار میں کمی کا  خدشہ ہے کسان بورڈ کے صدر فیاض احمد خان بلوچ، نائب صدر جام اللہ ڈتہ گھنیہ ، نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد کی فراہمی ممکن بنائی جائے ورنہ گند  م کی اوسط پید اوار میں کمی سے گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں