احمدپورشرقیہ ( ) احمدپورشرقہ میں یوریا کھاد کا بحران جاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے چھاپہ مار کر چھ سو بوری یوریا کنٹرول نرخوں پرفروخت کروادی۔ تفصیل کے مطابق دیگر علاقوں کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی یوریا کھاد کابحران جاری ہے۔ اور کسان یوریا کھاد کے حصول کے لئے در بدر پھر رہے ہیں۔ مگر سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اُن کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے عملہ زراعت کے ہمراہ چھا پہ مارکر ٹریلر پر لوڈ چھ سو بوری یوریا پکڑ کر اپنی نگرانی میں کسانوں کو کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادی۔