Advertisements

ملک کے دوسرے شہر وں کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی یوریا کھاد کا بحران جاری

Crisis of urea fertilizer continues
Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار  ) ملک کے دیگر شہر وں کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی یوریا کھاد کا بحران جاری ہے۔ محکمہ زراعت نے دوہزار بوری برآمد کرکے کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادی ۔ تفصیل کے مطابق اب   جبکہ گند م کی فصل کو یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے زمیندار یور یا کھا د کی خریداری کے لئے سرکرداں نظر آتاہے ۔گزشتہ روز بھی محکمہ زراعت   کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد، اور زراعت آفیسر کامران جبار، نے اپنی نگرانی میں دوہزار یور یا کھاد برآمد کرکے کنٹرول نرخوں پر زمینداروں میں فروخت کروادی ۔ اس مو قع پر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتا یا کہ یوریاکھاد کو کنٹرول  ریٹ پر فراہم کررہے ہیں۔

Crisis of urea fertilizer continues 2