Advertisements

بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر (ستارہ شجاعت) کی ضلع بہاولپور کے ڈی پی او و ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ۔

Crime Meeting
Advertisements

بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر (ستارہ شجاعت) کی ضلع بہاولپور کے ڈی پی او و ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ۔
تفصیل کیمطابق آر پی او شیر اکبر(ستارہ شجاعت) نے میٹنگ کا سلسلہ جاری کرتے ہوئے ضلع بہاولپور کے ڈی پی او محمد فیصل اور ایس ڈی پی اوز سے کرائم اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او اور ایس ڈی پی اوز نے اپنے ضلع و سب ڈویژن میں جرائم کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی شیر اکبر (ستارہ شجاعت) نے احکامات جاری کرتے ہوے کہا کہ کرپشن، بدعنوانی یا فرائض کی سرانجامی میں غفلت و سستی میرے لیے ناقابل برداشت امور ہیں، اس پر بلاتفریق عہدہ کاروائی کرونگا۔ ایس ڈی پی اوز اس ادارہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اپنے تھانوں کی بھرپور گرفت کریں اور تفتیش کے عمل کو ذاتء حیثیت میں دیکھیں۔عوام کے مسائل بروقت حل کئے جائیں اور تحمل سے بات سنی جائے، عوام کی شکایات کا ازالہ آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئیے۔ منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کیخلاف سخت کاروائی کریں،قبضہ مافیا اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔پولیس افسران و اہلکاران کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں اور بروقت ان کو ریلیف فراہم کیا جائے۔اس موقع پر ایس پی لیگل خان محمد اور پرسنل سٹاف موجود تھا۔

راؤ حسین فیروز
پی ایس او ٹو آر پی او
و ترجمان ریجنل پولیس بہاولپور

Advertisements