Contact Us

سی پی این ای کی روزنامہ عوامی آواز کے رپورٹر اور کیٹی بندر پریس کلب کے صدر الیاس سموں کے اغوا اور گرفتاری کی مذمت

CPNE condemns the abduction and arrest of Ilyas Samu

بااثر افراد کا صحافیوں کی زبان بندی کے لیے ریاستی جبر کا استعمال جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے، کاظم خان صدر سی پی این ای

سندھ حکومت واقعہ کا فی الفور نوٹس لے کر الیاس سموں پر مقدمات ختم کرکے فوری رہا کرے، سی پی این ای کا مطالبہ

کراچی ( ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے روزنامہ عوامی آواز کے سینئر رپورٹ الیاس سموں کے اغوا اور جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کیٹی بندر پریس کلب کے صدر الیاس سموں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ضلع ٹھٹہ کے علاقے کیٹی بندر پولیس نے مقامی بااثر وڈیرے کے ایماء پر سینئر صحافی، کیٹی بندر پریس کلب کے صدر اور روزنامہ عوامی آواز کے رپورٹر الیاس سموں کو اغواء کرنے بعد ازاں بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ قائم کر کے گرفتاری ظاہر کرنا صحافیوں کے ساتھ ظلم و بربریت اور وڈیرہ شاہی کی عکاسی کرتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ صدائے حق بلند کرنے پر بااثر وڈیروں اور جاگیرداروں کا صحافیوں کی زبان بندی کے لیے ریاستی جبر کا استعمال جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے اور اس واقعہ کی پشت پناہی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے گرفتار صحافی پر تشدد کو کھلم کھلا غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے واقعہ کا فی الفور نوٹس لینے اور صحافی الیاس سموں پر قائم کئے گئے بے بنیاد مقدمات ختم کر کے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں