Advertisements

نوشہرہ جدید کے قریب موٹر سائیکل اور ویگن میں حادثہ موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ویگن ڈرائیور زخمی

AhmedpurEast map
Advertisements

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پچاس سالہ غلام شبیر اوربیالیس سالہ حفیظ مائی کے نام سے ہوئی ۔ ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) موٹر سائیکل اور ویگن میں حادثہ کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق ، ویگن ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ نوشہرہ جدید کے قریب موٹر سائیکل اور ویگن میں حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پچاس سالہ غلام شبیر اوربیالیس سالہ حفیظ مائی کے نام سے ہوئی ۔جبکہ حادثہ میں پک اپ کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔

Advertisements