Advertisements

ملک اس وقت حکمرانوں کی ناقص طرز حکمرانی کے باعث بدترین بحرانوں میں گھر چکا ہے۔ سردار محمداظہر خان لغاری

Legahri Cheema Meeting Pic
Advertisements

رحیم یارخان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدروچیئرمین ضلع کونسل سردار محمداظہرخان لغاری سے سابق رکن پنجاب اسمبلی وضلعی سینئر نائب صدرچوہدری محمودالحسن چیمہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی،اور ان سے علاقائی سیاسی صورت حال اور پارٹی کے تنظیمی امور مشاورت کی،سردار محمداظہر خان لغاری نے کہا کہ ملک اس وقت حکمرانوں کی ناقص طرز حکمرانی کے باعث بدترین بحرانوں میں گھر چکا ہے اور معاشی طور پر ملک غیر مستحکم ہو چکا ہے،بدانتظامی نے ملک کی اقتصادی صورت حال ابتر بنا دی ہے،ملک کو مافیاکے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،بجلی گیس اور پیٹرول کے نرخوں میں حکمران من مرضی کر کے اپنی شاہ خرچیوں کا ملبہ اور بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں،عوام اب موجودہ حکومت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے،بجلی کے حالیہ اضافہ نے رہی سہی کسربھی پوری کردی ہے،عوامی مشکلات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ عام آدمی کی پہنچ سے اشیاء ضروریہ دور ہو گئی ہیں،ایسے حالات میں ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے ملک کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے،چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہا کہ قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف کی مدبرانہ قیادت موجودہ حالات میں ناگذیر ہے،ملک موجودہ نااہل حکمرانوں کے ناقص تجربات کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا،اس موقع پر چوہدری عمران نذیر گجر،میاں احسن الرسول اور چوہدری زاہدشفیق چیمہ بھی موجودتھے۔