منی بجٹ سارا سال آتے رہیں گے،ناقص طرز حکمرانی کے نتیجہ میں ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ محمداظہرخان لغاری

SDK PIC AZHAR LEGHARI

صادق آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدروچیئرمین ضلع کونسل سردار محمداظہرخان لغاری نے کہا ہے کہ منی بجٹ سارا سال آتے رہیں گے،ناقص طرز حکمرانی کے نتیجہ میں ملک دیوالیہ ہو چکا ہے جس ملک کے قومی اداروں کو بیچ دیا جاے وہاں ملکی سالمیت کواور کیا خطرات ہوں گے؟ملکی تاریخ کے سب سے بڑے قرضے لے کر بھی حکمران ملک کو دیوالیہ ہونے سے نہیں بچا سکے،حکومتی اقدامات سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا،گورنرپنجاب کا قرض کے بدلے اداروں کو جکڑنے کا بیان آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ملک بیرونی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے اشیاء خوردونوش پہلے سے بھی زیادہ نرخ بڑھ جائیں گے،جس سے عام آدمی مزیدمتاثر ہو گا،پہلے ہی عوام مالی مشکلات کا شکار ہیں،تبدیلی سرکار نے ملک کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر عوام کے مصائب میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس ملک میں کھاد کے حصول کے لئے کسان دربدر پھریں وہاں مافیا راج نہیں کرے گا تو اور کیا ہو گا یوریا اور ڈی اے پی کھاد کے لئے کسان ذلیل وخوار ہو رہا ہے،ڈیلراورکمپنیاں من مانی کر کے کسان کو لوٹ رہے ہیں گندم سمیت دیگر فصلات کی بوائی شدید متاثر ہو رہی ہے،بلیک میں کھاد فروخت کرنے والے حکومت کاحصہ ہیں،حکمران مافیا بن چکے ہیں،زراعت آخری دموں پر ہے،کسان پیٹرول اورمہنگی بجلی کے باعث فصل کے اخراجات پورے نہیں کرسکتا،موجودہ حکومت صنعت وتجارت کے ساتھ ساتھ زراعت کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوئی ہے،قبل ازیں سردار محمداظہر خان لغاری نے موضع حسین آباد میں سردار گلزار خان دشتی کے ظہرانے میں شرکت کی جہاں انہیں پگڑی پہنائی گئی۔

مزید پڑھیں