حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ملک اس وقت انتہائی معاشی بدحالی کے دور سے گزر رہا ہے۔ قاضی عدنا ن فرید
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی سینئر نائب صدر و سابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید، نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ملک اس وقت انتہائی معاشی بدحالی کے دور سے گزررہاہے۔ جس کی وجہ سے مہنگائی بے لگام ہوچکی ہے۔ خاص طو ر پر اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے متوسط اور غریب طبقہ کا جینا محال کردیاہے۔ اپنی رہائش گاہ پر ( ن ) کے کارکنوں سے ملاقات میں انہوں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں ملک میں کرپشن انتہا ء کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا ( ن ) لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا او رمہنگائی میں کمی کی تھی۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کو اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔