Contact Us

معروف کاٹن جنر منظور ایاز خان بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے بلا مقابلہ رکن منتخب

Manzoor Ayaz Khan & Malik Usma Rasheed
سابق چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک کا ٹن جنر منظور ایاز خان کو بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا بلا مقابلہ رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں

اتحاد گروپ سے دیرینہ تعلق ہے سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک اور مدیر احسان احمد سحر کی منظور ایاز خان کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) معروف کاٹن جنر منظور ایاز خان بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہو گئے -وہ بی سی سی آئی کے اتحاد گروپ سے طویل عرصہ سے وابستہ ہیں- سابق چیئرمین بلدیہ عثمان رشید بوبک  اور مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر نے بہاول پور چیمبر آف  کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بلا مقابلہ رکن منتخب ہونے پر کاٹن جنر منظور ایاز خان کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

مزید پڑھیں