Advertisements

بہاول واہ نہر میں 15 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس متاثر پانی گھروں میں داخل

AhmedpurEast map
Advertisements


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)احمد پور شرقیہ بہاول واہ نہر میں 15 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس متاثر۔ تفصیل کے مطابق بہاول واہ نہر میں بستی ارائیاں کے قریب نہر میں 15 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی بستی ارائیاں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس سے مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس ،چاول مکئی کی فصل کو بھی نقصان پہنچا اطلاع ملتے ہی متعلقہ محکمہ نے مقامی ذمینداروں سے مل کر شگاف پر کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں.