Advertisements

کرپشن کیس: پرویز الٰہی کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست واپس

Pervaiz Elahi categorically says to stand with Imran Khan
Advertisements


لاہور:  لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔ حکومت نے پرویز الٰہی کے خلاف ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔ اینٹی کرپشن عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی، پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔