کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنر ل محمد عقیل ہلال امتیاز ملٹری کی آئی یو بی ٹیک ایکسپو 2025 میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت

طلباء و طالبات، اساتذہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کمانڈر بہاولپور کور کے ساتھ خصوصی نشست اور گفتگو پر افواجِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا
کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنر ل محمد عقیل (ہلال امتیاز ملٹری)نے آئی یو بی ٹیک ایکسپو 2025 میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ ایکسپو میں الیکٹریکل و الیکٹرانک انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنسز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کے جدید پراجیکٹس پیش کیے گئے۔کمانڈر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی تحقیق و تکنیکی مہارت کو سراہا۔بعدازاں اُنہوں نے طلبا و طالبات اور فیکلٹی کے ساتھ خصوصی نشست میں مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔طلباء و طالبات، اساتذہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کمانڈر بہاولپور کور کے ساتھ خصوصی نشست اور گفتگو پر افواجِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے افواجِ پاکستان کی معرکہ حق (آپریشن بنیان المرصوص) میں تاریخی فتح پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔