Contact Us

کور کمانڈر حملہ کیس، قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

Shomaila Sattat goal keeper national football women team arrested

 لاہور (پی پی آ ئی) قومی فٹ بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی شمائلہ ستار بھی کور کمانڈر ہاوس پر حملے میں ملوث نکلیں، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق نو مئی کوجناح ہاوس کے باہرتوڑپھوڑ میں ملوث ہو نے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو حراست میں لیا ، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے جناح ہاوس حملے کا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کررکھاہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو کورکمانڈر ہاوس لاہور پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کرکے آگ لگا دی تھی جس کے دوران عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ وہاں موجود نوادرات بھی ضائع ہو گئی تھیں۔

مزید پڑھیں