Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں آزادی مارچ میں شرکت کے لئے بسوں کاروں کا قافلہ راولپنڈی روانہ

convoy under the leadership of Prince Bahawal Abbasi
Advertisements

قومی حلقہ این اے 166 کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا بسوں اور موٹرکاروں پر مشتمل قافلہ پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب سےعازم راولپنڈی ہوا

پرنس بہاول عباسی نے قافلہ میں شریک افراد کے لئے قیام طعام کے انتظامات کئے

Advertisements

خانیوال میں یہ قافلہ جنوبی پنجاب کے مرکزی قافلے میں شامل ہوجائیگا

عبدالباسط شکرانی سابقہ صوبائی ٹکٹ ہولڈر وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد پورشرقیہ

احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے این اے 166 کے ہر مکتبہ زندگی کے افراد پر مشتمل بسوں اور کاروں کا ایک بڑا قافلہ پرنس بہاول خان عباسی ولی عہد امیر آف بہاولپور کی قیادت میں صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب سے عازم راولپنڈی ہوگیا….اس امر کا اظہار عبدالباسط شکرانی سابقہ صدر و ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے بسوں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پرنس بہاول عباسی نے شرکاء کے قیام وطعام کا بندوست بھی کیا اسینئررہنما عبدالباسط شکرانی نے مزید بتایا کہ یہ قافلہ خانیوال سے جنوبی پنجاب کے مرکزی قافلے کے ساتھ جا کے مل جائیگا اور وہاں سے پرنس بہاول عباسی کے ساتھ ساتھ عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اگلی منزل راولپنڈی روانہ ہونگے…

convoy under the leadership of Prince Bahawal Abbasi
کیپشن……….. پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے صادق گڑھ پیلس سے راولپنڈی جانیوالے قافلہ کا تصویری منظر