Advertisements

سردار عبداللہ خان ڈاہر مرحوم کی کمی کو آج بھی محسوس کرتا ہوں نواب صلاح الدین عباسی

Conversation of Nawab Salahuddin Abbasi with Sardar Umair Abdullah Khan Dahar
ڈیرہ نواب صاحب: سابق ممبر ضلع کونسل سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی بھی موجود ہیں
Advertisements

کوٹلہ موسی خان کے ڈاہر خاندان نے قومی و صوبائی انتخابات میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا ڈا ہر خاندان کے ساتھ نبھانے کی خوشگوار یادیں ہیں

مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی اور سررار عمیر عبداللہ ڈاہر کے مابین انتہائی خوشگوار تعلقات قائم ہیں

Advertisements

مجھے توقع ہے کہ دونوں نوجوان قائدین عباسی خاندان اور ڈاہرخاندان کے مابین نہ صرف دیرینہ قریبی تعلق نبھائیں گے بلکہ اسے مزید مضبوط بنائیں گے ،امیر آف بہاولپور کی گفتگو

ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے کہا ہے کہ کوٹلہ موسی خان کا ڈ اہر خاندان ان کا دیرینہ ساتھی ہے سردار عبداللہ خان ڈاہر مرحوم سابق ایم پی اے کی کمی وہ آج بھی بڑی شدت سے محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے سابق رکن سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج ایک بڑے وفد کے ساتھ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی-ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے- نواب صلاح الدین عباسی نے اس موقع پر سردار عبداللہ خان ڈا ہر مرحوم ان کے بڑے بھائی سردار غلام قادر ڈاہر مرحوم اور ڈاہرخاندان کے دیگر افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈا ہر خاندان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا- نواب صلاح الدین نے عباسی نے سردار عمیر عبداللہ ڈہر اور پرنس بہاول عباس عباسی کے ما بین

کہ مابین خوشگوار تعلقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ دونوں نوجوان قائدین مستقبل میں عباسی خاندان اور ڈا ہر خاندان کے مابین اس دیرینہ تعلق کو نہ صرف قائم رکھیں گے بلکہ اسے مضبوط بنائیں گے- سردار عمیر عبداللہ خان ڈا ہر سابق ممبر ضلع کونسل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا -انہوں نے کہا کہ ان کے بزرگوں کے نواب صاحب سے انتہائی قریبی تعلقات تھے انشاءاللہ وہ اس دیرینہ رشتے کو نبھائیں گے-وفد میں شامل دیگر اراکین نے بھی نواب صاحب سے فردا فردا ملاقات کی اور انہیں اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا –