اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے22 اکتوبر کو جرنلسٹس کنونشن منعقد ہوگا

احسان احمد سحر سرپرستِ اعلیٰ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کنونشن کی صدارت کریں گے, نواحی علاقوں کے مختلف پریس کلبز کے عہدیداران کنونشن میں شریک ہوں گے
اوچ شریف : اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے22 اکتوبر بروز بدھ صبح ساڑھے دس بجے العباس میرج ہال، خیرپور ڈاہا روڈ اوچ شریف میں "پریس کلبز اور جرنلسٹس یونینز کے استحکام” کے موضوع پر جرنلسٹس کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔کنونشن میں مقررین اپنی اپنی جرنلسٹس یونین ،اپنے پریس کلب کے قیام کی مختصر تاریخ، ان کے کردار، بلڈنگ کے مسائل، اور میڈیا کے موجودہ چیلنجز پر اظہارِ خیال کر یں گے۔ اجلاس میں شرکاء اپنے تجربات اور تجاویز بھی پیش کریں گے تاکہ پریس کلبز اور جرنلسٹس یونینز کے ادارہ جاتی استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ اس امر کا اعلان جرنلسٹس کنونشن کے میزبان ارشاد احمد شاد صدر اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف و چیئرمین کوارڈینیشن کمیٹی جرنلسٹس الائنس کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے-
پریس ریلیز کے مطابق احسان احمد سحر سرپرستِ اعلیٰ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کنونشن کی صدارت کریں گےجن کی خصوصی دعوت پر نواحی علاقوں کے مختلف پریس کلبز کے عہدیداران کنونشن میں شریک ہوں گے-ارشاد احمد شاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ اوچشریف میں منعقد ہونے والا ۔کنونشن علاقائی صحافت کے استحکام، اتحاد، اور مثبت رابطوں کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا