صادق پبلک سکول بہاول پور میں پریپ سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف ہم نصابی مقابلے

Contests among Prep Students held in Sadiq Public School Bahawalpur

انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مقابلہ 2024 کے مہمان خصوصی مسٹر ڈیوڈ   ڈاؤڈلز  پرنسپل صادق پبلک سکول تھے


 بہاول پور( پریس ریلیز ) صادق پبلک سکول بہاول پور میں پریپ سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف ہم نصابی مقابلے منعقد ہوئے۔ ان میں انٹر ہاؤس  انگریزی تقریری مقابلہ اورانٹر ہاؤس انگریزی حُسنِ ادائیگی  کا انعقاد شامل ہے۔   انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مقابلہ 2024 کے مہمان خصوصی مسٹر ڈیوڈ   ڈاؤڈلز  پرنسپل صادق پبلک سکول تھے۔  منصفین کے فیصلے  کے مطابق ہاجرہ   ہاؤس  کی مریم راشد اور زینب ہاؤس کی آمنہ بنت سعود نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ شہباز ہاؤس  کے محمد عفان اعظم  نے دوسری  پوزیشن حاصل کی۔  فیرل  ہاؤس کی مریم خان  تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔حوصلہ افزائی کا انعام شہباز ہاؤس کے محمد علی احسن  کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں شہباز  ہاؤس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔زینب ہاؤس نے دوسری جبکہ ہاجرہ  ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر ہاؤس انگریزی  مقابلہ حُسنِ ادائیگی کے  مہمانِ خصوصی محمد مصطفےٰ چودھری ہیڈ ماسٹر سینئر تھے۔  منصفین کے فیصلے  کے مطابق شہباز   ہاؤس کے محمد عفان اعظم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ہاجرہ ہاؤس  کی مریم راشد نے دوسری  پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ ہاؤس کی عنابیہ سہیل تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔حوصلہ افزائی کا انعام ہاجرہ  ہاؤس کی عشمال نیر کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں ہاجرہ  ہاؤس  اول انعام کا حقدار قرار پایا۔عائشہ ہاؤس نے دوسری جبکہ فیرل ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں