Advertisements

میپکو کے ڈیفالٹروں کو بجلی کنکشن دینے والے صارفین کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ ایس ڈی او آصف سجاد لغاری

SDO MEPCO Allahabad Asif Sajjad Leghari
Advertisements

میپکو سب ڈویژن اللہ آباد میں بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئےصحافیوں سے گفتگو


جن پور (نامہ نگار)میپکو سب ڈویژن اللہ آباد کی حدود میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سب ڈویژن کے نئے ایس ڈی او آصف سجاد لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو سب ڈویژن اللہ آباد میں بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میپکو کے ڈیفالٹروں کو بجلی کنکشن دینے والے صارفین کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔

Advertisements

ایس ڈی او آصف سجاد لغاری نے واضح کیا کہ محکمہ ایسے صارفین کے خلاف سخت کارروائی کرے گا جو کمپنی کے واجب الادا بلز ادا نہ کرنے والے صارفین کو غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹر ریڈرز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، اور جو اہلکار صارفین کو زائد ریڈنگ ڈالنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین بجلی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور نظام کو شفاف بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ایس ڈی او آصف سجاد لغاری نے بتایا کہ میپکو سب ڈویژن اللہ آباد کے مختلف علاقوں جن میں جن پور، اللہ آباد، محمد ڈاھا، نظام والا سمیت دیگر شامل ہیں، میں بوسیدہ پولز اور نیچی ایل ٹی تاروں کی تبدیلی کے لیے پروپوزلز تیار کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، ٹو فیز پر چلنے والے تمام ٹرانسفارمرز کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا تاکہ بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوروں کی نشاندہی میں تعاون کریں تاکہ بجلی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو اور دیانت دار صارفین پر بوجھ نہ بڑھے۔۔